چور سڑک کنارے کھڑے ٹریلر کی ٹینکی سے 400 لیٹر ڈیزل لے گئے

چور سڑک کنارے کھڑے ٹریلر کی  ٹینکی سے 400 لیٹر ڈیزل لے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نامعلوم چور سڑک کنارے کھڑے ٹریلر کی ٹینکی سے 400 لیٹر ڈیزل چوری کرکے فرار ہوگئے، چوری شدہ ڈیزل کی مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

 پولیس کے مطابق بوریوالہ کا رہائشی ٹریلر ڈرائیور شوکت علی شیخوپورہ سے میانوالی جا رہا تھا کہ رات تقریباً 3 بجے خوشاب روڈ پر مسلم پٹرول پمپ کے قریب اس کا ٹریلر خراب ہوگیا۔ ڈرائیور نے گاڑی سڑک کنارے کھڑی کی اور اسی میں سو گیا صبح بیدار ہونے پر ٹریلر کی ڈیزل ٹینکی کا ڈھکن زمین پر پڑا ملا، پڑتال کی تو 400 لیٹر ڈیزل غائب تھا۔ پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...