طوفانی بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس کے ایکٹو ہونے کا خدشتہ
وقتاً فوقتاً جاری ہونیوالی ہدایات پر سو فیصد عمل در آمد یقینی بنایا جائے ، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر راو گلزار یوسف نے کہا ہے کہ مون سون کی طوفانی بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس کے ایکٹو ہونے کا خدشتہ ہے اس لئے عوام ہوشیار ہو جائیں ، ڈینگی مچھر کی افزائش نسل کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری ہونیوالی ہدایات پر سو فیصد عمل در آمد یقینی بنایا جائے ، ضلعی دفتر صحت میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد گلیوں اورمحلوں اور نشیبی علاقوں میں کھڑا ہونیوالے پانی کی فوری نکاسی پر توجہ دی جائے ، گھریلو سطح پرکاشت کی جانیوالی سبزیوں کی کیاریوں اورگملوں میں بھی ہر گز پانی کھڑا نہ ہونے دیں ، انہوں نے مزید کہا کہ عموما! دیکھا گیا ہے کہ ٹائر شاپس پرانے ، ٹائرز ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب بنتے ہیں، کیونکہ پارش کے دوران یہ ٹائرز پانی سے بھر جاتے ہیں جسے نکالنے پر توجہ نہیں دی جاتی ، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اگر کسی بھی مقام پر کوئی بے احتیاطی نظر آئے تو فی الفور محکمہ صحت کو آگاہ کریں تاکہ ذمہ داران کیخلاف کاروائی کیلئے تحرک کی جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments