برساتی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی

برساتی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی

نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی اور کچرے سے راستے بند

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی کالاباغ اسکندرآباد گرد ونواح میں طوفانی بارش۔ آج ہونے والی شدید بارش کے بعد کالاباغ شہر اور گردونواح کے برساتی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی اور کچرے سے راستے بند ہیں جس کے باعث آبادیوں میں پانی داخل ہونے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال بارشوں سے قبل انتظامیہ سے نالوں کی صفائی کا مطالبہ کیا جاتا ہے لیکن کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا جاتا۔ آج صبح سے مسلسل بارش کے بعد نالوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا ہے اور کئی نشیبی علاقوں میں گھروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی اسسٹنٹ کمشنر عیسی خیل فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ابھی مشینری اور عملہ بھیج کر نالوں کی صفائی اور بندشیں نہ کھولی گئیں تو کسی بڑے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...