اقدامِ قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
کندیاں(نمائندہ دنیا)ہرنولی پولیس کی کارروائی، اقدامِ قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ہرنولی سب انسپکٹر عمران خان روکھڑی اور ٹیم نے اقدامِ قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی پولیس کے مطابق ملزم وقار ولد غلام سرور سکنہ حمید کوٹ کے انکشاف پر 30 بور پسٹل برآمد کیا گیاجس کا ملزم کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا، جبکہ ملزم رحمت اللہ ولد عطا محمد سکنہ ہرنولی سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد ہوئی پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ہرنولی میں الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments