بوڑھ کھوئی روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے تبی سر تا بوڑھ کھوئی روڈ بند
بوڑھ کھوئی اور تبی سر کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا ،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
داؤدخیل(نماندہ دنیا)گزشتہ روز ہونے والی بارش سے شکردرہ روڈ اور بوڑھ کھوئی روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے تبی سر تا بوڑھ کھوئی روڈ بند ہو گیا جس سے بوڑھ کھوئی اور تبی سر کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے پہاڑی تودہ گرنے سے بوڑھ کھوئی کا کالاباغ تبی سر روڈ سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے ایمرجنسی کی صورت میں متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے عوامی مشکلات برقرار ہیں اہل علاقہ نے اے سی عیسٰی خیل سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری احکامات جاری کریں تاکہ ستھرا پنجاب یا کسی دوسری فورس کو بحالی کے کام پر مامور کر کے بوڑھ کھوئی روڈ سے پہاڑی تودے ہٹا کر عوام کے لیے روڈ کو بحال کیا جائے اور عوام کا تبی سر اور کالاباغ سے رابطہ بحال ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments