مون سون بارشوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، انجمن تاجران بھلوال
بھلوال(نمائندہ دنیاٖ)مرکزی انجمن تاجران بھلوال کے صدر شیخ رضوان ارشد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ موذی بیماریوں سے محفوظ ہو سکیں۔
مون سون بارشوں میں معمولی غفلت بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے ۔بارش کے دوران گیلے ہاتھوں اور گیلے کپڑے پہننے کی صورت میں برقی آلات کو ہاتھ نہ لگائیں کیونکہ شارٹ سرکٹ ہو سکتا ہے دوران بارش بجلی کھمبوں کے ساتھ اپنے جانوروں کو باندھنے سے پرہیز کریں کیونکہ اس طرح جانوروں کی جان کو بڑا نقصان ہو سکتا ہے بعض اوقات انکی جان بھی جا سکتی ہے ۔والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو برقی آلات سے دور رکھیں خصوصاً گیلے ہاتھوں سے وہ برقی آلات کو نہ چھوئیں چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم برقی آلات کے نقصان سے محفوظ ہو سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments