دُعا ہے سبز پرچم رہتی دُنیا تک یونہی بلند فضاؤں میں لہراتا رہے ،حاجی علی
بھلوال(نمائندہ دنیا)حاجی علی عامرنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری دلی دُعا ہے کہ پاکستان کا سبز پرچم رہتی دُنیا تک یونہی بلند فضاؤں میں لہراتا رہے۔
‘‘وطن کی مٹی گواہ رہنا’’ وطن عزیزکے حصول کی خاطر بے شمار قربانیاں دینے والوں کی لازوال قربانیاں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔14اگست تجدید عہد کا دن ہے ہمیں چاہیے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاجر برادری ہمیشہ کی طرح ملکی ترقی و تعمیر میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔جمہوریت کی بقاء اور پاکستان کی سالمیت کیلئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments