کندیاں ، 39 نجی اسکولوں کی عمارتیں غیر تسلی بخش قرار

کندیاں ، 39 نجی اسکولوں کی عمارتیں غیر تسلی بخش قرار

متاثرہ عمارتوں میں کلاسز روکنے کے احکامات جاری کر دیے گئے

کندیاں(نمائندہ دنیا )تحصیل پپلاں سمیت ضلع بھر میں 39 نجی اسکولوں کی عمارتیں غیر تسلی بخش قرار، کلاسز روکنے کا حکم تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن میانوالی نے تحصیل پپلاں سمیت ضلع بھر کے 39 نجی اسکولوں کی عمارتوں کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے متاثرہ عمارتوں میں کلاسز روکنے کے احکامات جاری کر دیے ذرائع کے مطابق بعض اسکولوں کے پانچ، بعض کے تین جبکہ بعض کے دس کمرے ناقص قرار دیے گئے ، جبکہ متعدد اسکولوں میں واش رومز بھی غیر تسلی بخش پائے گئے کندیاں اور کھگلانوالہ موڑ کے نجی اسکول بھی فہرست میں شامل ہیں متعلقہ اسکول انتظامیہ کو 13 اگست کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...