سرکاری کالونی و دیگر رہائشی آبادیاں صحت و صفائی کی سہولیات سے محروم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا ریلوے اسٹیشن سے ملحقہ سرکاری کالونی و دیگر رہائشی آبادیاں صحت و صفائی کی سہولیات سے محروم مسائل کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے۔۔۔
سیوریج کے ناقص نظام نے پورے شہر کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے ،علاقہ مکینوں چاچا خضر، رؤف، یوسف، افتخار، جاوید، نصرت بی بی، لیاقت سمیت دیگر نے بتایا کہ علاقہ میں سڑکیں نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ برسات کا پانی گلیوں میں کئی کئی روز کھڑا رہتا ہے، علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت چھوٹے چھوٹے کام کروانے پر مجبور ہیں، علاقہ میں ملیریا و دیگر وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ رہتا ہے۔ واپڈا کی عدم توجہی کی وجہ سے بجلی کے تار بھی جگہ جگہ سے خطرناک صورتحال کا شکار ہیں، علاقہ مکینوں نے ارباب اختیارسے علاقہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کی استدعا کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments