آزادی بہت بڑی نعمت آج آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں ،حاجی منیر احمدناز
شاہ پور (نمائندہ دنیا) آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور اللہ کے فضل سے آج ہم پاکستان کی آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔
یہ آزادی ہمیں اپنے اصلاف کے قربانیوں کے بعد ملی ہے ہمیں ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے یہ با ت حاجی منیر احمدناز نے مرکزی نعت کونسل کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ پاکستان دین اسلام کی سربلندی کیلئے وجود میں آیا۔ ہمیں چاہئے کہ ہم پاکستان میں دین اسلام کی اقدار کوفروغ دیں،اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کریں ۔ اس موقع پر ربیع الاول کی آمد کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اور مرکزی نعت کونسل کے زیر اہتمام محافل اور جلوس اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا تقریب میں محبوب الطاف بھٹی، قاری آصف شہزاد معینی ، شہزاد گولڑوی، مہر اشرف، ڈاکٹر خورشید الحسن، نصرحیات گوندل، عامر شہزاد، ابوبکر شہزاد اور دیگر شریک ہوئے ، تقریب میں جشن آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی و ترقی کیلئے دعا کی گئی
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments