کمشنر کاڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال ہلالِ احمر تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا بلڈ سنٹرچائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر مختلف اداروں میں منعقدہ تقریبات میں کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال، ہلالِ احمر تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا بلڈ سنٹر، سیف لائف تھیلیسیمیا سنٹر، سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز، ڈسٹرکٹ بار اور چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا،کمشنر نے مریضوں اور تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں کی عیادت کرتے ہوئے ان میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور بچوں کے ہمراہ جشنِ آزادی کا کیک کاٹا، جبکہ ڈسٹرکٹ بار میں پرچم کشائی کی تقریب میں بھی شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آزادی ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ، قومی یکجہتی، اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحال بنانا ۔ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،کمشنر نے تاجر برادری کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں تاجروں کا اہم کردار ہے ، تقریبات میں ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments