یومِ آزادی کے موقع پر میونسپل کمیٹی بھلوال میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب
بھلوال (نمائندہ دنیا)یومِ آزادی کے موقع پر میونسپل کمیٹی بھلوال میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں ایم پی اے منصور اعظم سندھو، اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید گوندل اور چیف آفیسر وقاص ہرل،چوہدری محمد اکرم ،ڈی ایس پی بھلوال شاہد عنائیت بھٹی،مولانا عامر اسلم ساہی ،افتخار مغل ،حافظ ضیاء الرحمن ۔حسنات الرسول ملک سمیت دیگر افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قومی پرچم لہرایا گیا جبکہ ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔میونسپل کمیٹی بھلوال میں جشنِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ فضا \"پاکستان زندہ باد\" کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments