اگست میں 35 موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ برآمد

 اگست میں 35 موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اینٹی وہیکل لیفٹنگ ٹیم نے رواں اگست کے دوران کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 35 موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ برآمد کرلیا۔

 برآمد شدہ موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں،ترجمان ضلعی پولیس خرم اقبال کے مطابق ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے برآمد شدہ موٹر سائیکلیں ان کے اصل مالکان کے حوالے کیں، اس موقع پر شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا،ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ سرگودھا پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ کوشاں ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،انہوں نے بہترین کارکردگی پر انچارج اے وی ایل ایس آصف ہنجرا اور ان کی ٹیم کو شاباش بھی دی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...