حکومتوں کا کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے نہ کہ عوام کو تکلیف ، عدیل ارائیں

حکومتوں کا کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا  ہے نہ کہ عوام کو تکلیف ، عدیل ارائیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنماء چوہدری عدیل ارائیں نے کہا کہ حکومتوں کا کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

 نہ کہ عوام کو تکلیف دینا موجودہ حکمرانوں نے کوئی دن ایسا نہیں جب عوام کو تکلیف نہ دی ہو اب گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے اور ہر چیز مہنگی ہونے جا رہی ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو پھر حکمران اور عوام جلد آمنے سامنے ہوں گے اور اس وقت کو زیادہ دور نہ سمجھا جائے کیونکہ جب کسی والدین کے سامنے اس کے بچے بھوک سے تڑپ رہے ہوں تو پھر والدین کچھ بھی کر گزرنے سے دریغ نہیں کرتے۔ لہذا ایسا وقت آنے سے پہلے حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...