پاکستان کی ترقی موٹر سائیکل سواروں کے چالان کرنے میں نہیں ،عامر سلطان چیمہ

 پاکستان کی ترقی موٹر سائیکل  سواروں کے چالان کرنے میں  نہیں ،عامر سلطان چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی موٹر سائیکل سواروں کے چالان کرنے میں نہیں بلکہ بے روزگار لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے میں ہے۔

مگر بدقسمتی سے حکمرانوں نے نوجوانوں سے روزگار کے مواقع چھین کر ان کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنا شروع کر رکھے ہیں کبھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو لوٹا جا رہا ہے تو کبھی بجلی گیس کے نرخ بڑھا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے جب ان سے دل نہ بھرا تو موٹر سائیکل سواروں کے چالانوں کی شرح میں اضافہ کر کے عوام کی جیبوں سے پیسہ نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب حکمرانوں سے لوگ تنگ نظر آرہے ہیں اور وہ دن دور نہیں کہ جب حکمران اور عوام آمنے سامنے ہوں گے

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...