عائشہ عامر میموریل ہسپتال میں جشنِ آزادی کی تقریب، کیک کاٹا گیا
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ماموں کانجن کے عائشہ عامر میموریل ہسپتال میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب منعقد ۔
جس میں کیک کاٹا گیا اور قومی جذبے کا بھرپور اظہار کیا گیا۔تقریب میں ہسپتال کے ڈائریکٹرز، انتظامیہ، ڈاکٹرز اور دیگر عملے نے شرکت کی۔ شرکاء نے وطنِ عزیز پاکستان سے محبت، یکجہتی اور قومی عزم کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔اس موقع پر ڈائریکٹرز کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی ہمیں ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنے اپنے شعبوں میں دیانت داری، محنت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments