14 اگست انتہائی مقدس اور تاریخی دن ،ڈی پی او سرگودھا

14 اگست انتہائی مقدس اور  تاریخی دن ،ڈی پی او سرگودھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او سرگودھا نے سرگودھا کے شہریوں کو 14 اگست کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمارے لیے ایک انتہائی مقدس اور تاریخی دن ہے جو ہمارے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔

اس دن کی خوشیاں وقار، شائستگی اور ایک ذمہ دار شہری کے طور پر منانا ہم سب کی قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے ،ان کا مزید کہنا ہے کہ \"ہم چاہتے ہیں کہ شہری اپنے بچوں اور فیملیز کے ساتھ پرامن ماحول میں آزادی کی خوشیاں منائیں۔ قانون شکن عناصر کو کسی صورت شہریوں کا سکون برباد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...