سرگودھا : ون ویلنگ کرنے پر متعدد نوجوان گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر ون ویلنگ کرنے اور موٹر سائیکلوں سے سائلنسر نکال کر بے ہودہ حرکات کرنے والے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
یوم آزادی کے موقع پر ضلعی پولیس کی طرف سے ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے اس موقع پر پولیس نے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکلوں پر بے ہودہ حرکات کرنے والے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان کے موٹر سائیکل بند کر دیئے ۔جبکہ مختلف مقامات پر لگائے گئے ناکوں پر پولیس ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کو چھوڑ کر دیہاڑیاں بھی بناتی رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments