فروکہ ہیروز کے زیر اہتمام آزادی ریلی نکالی گئی
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)سرسبز ٹیم،فروکہ ہیروز کے زیر اہتمام آزادی ریلی نکالی گئی
اس ریلی میں تمام سیاسی ،مذہبی جماعتوں نے شرکت کی تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی نور حیات کلیار ،مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر رانا عبدالجبار،حاجی اقبال ندیم،انجمن تاجران کے صدر ملک عطااﷲ،سرسبز ٹیم اور فروکہ ہیروز ریلیاں لیکر پاکستانی پرچم کے ساتھ ریلی میں شریک ہوئے نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا مین روڈ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی بچوں نے باجے بجا کر ریلی کو چار چاند لگا دئے ریلی میں قومی پرچم کے علاوہ کسی پارٹی کا جھنڈا نظر نہیں آیا ۔موجودہ ریلی فاروقہ کی تاریخ کی تاریخی ریلی تھی ریلی چوک سیم پل نالا پر اختتام پذیر ہو گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments