کمشنر خوشاب کی جشن آزادی کے موقع پر مریضوں کی عیادت

 کمشنر خوشاب کی جشن آزادی  کے موقع پر مریضوں کی عیادت

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر مریضوں کی عیادت کی انہیں جشن زادی کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد اور ٹی ایچ کیو ہسپتال قاید آباد کے دورے کئے۔

 اس موقع پر سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر نبیل سلیم، ایم ایس عمار حیدر بھٹہ،انچارج پیرا فورس امان اللہ گوندل،انچارج ستھرا پنجاب پرگرام صائم وارث،سنیئرڈکٹرزسٹاف ،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہسپتالوں کے ایمر جنسی میل، فی میل وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی ۔اور یوم آزادی کی مبارکباد دی ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈسٹرکٹ ہسپتال جوہرآباد میں یم ایس کے دفتر میں پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور مریضوں میں گفٹ پیک مٹھائی تقسیم کی ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ایم ایس کو ہدایت کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے فری میڈیسن مشن پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...