رننگ کلب میانوالی کی جانب سے دس کلومیٹر واک کا اہتمام

رننگ کلب میانوالی کی جانب  سے دس کلومیٹر واک کا اہتمام

میانوالی (نامہ نگار )یوم آزادی کے سلسلہ میں رننگ کلب میانوالی کی جانب سے دس کلومیٹر واک کا اہتمام کیا گیا۔واک کا مقصد شہریوں میں یہ شعور اجاگر کرنا تھا کہ۔۔

 اچھی صحت کے لیے واک بہت ضروری ہے اور پاکستان کو خوشحال اور مستحکم بنانے کے لیے صحت مند افراد کا ہونا ضروری ہے ۔ واک کے منتظمین کا کہنا تھا کہ صحت مند رہنے کے لیے ورزش، واک اور رننگ کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔ میانوالی اسٹیڈیم سے شروع ہونے والی واک مختلف رستوں سے ہوکر واپس میانوالی اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوئی ۔ واک میں بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ بڑی عمر کے افراد بھی شریک ہوئے ۔  میانوالی سپورٹس کمپلیکس پہنچنے پر ایور گرین واک گروپ کے ارکان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے واک کے شرکاء کا استقبال کیا اور انہیں جوس کے ڈبے پش کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...