جشنِ آزادی کے روز بھی شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار رہی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں جشنِ آزادی کے روز بھی شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار رہی، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، ۔۔۔
جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی بندش کے باعث پانی کی فراہمی بھی متاثر ہونے سے شہری دوہری اذیت کا شکار رہے ،جشنِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے نکلنے والے شہریوں کو بھی شدید گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑا،دوسری جانب بجلی کی بار بار بندش اور ٹرپنگ کے باعث گھروں، دکانوں اور کاروباری مراکز میں گرمی کی شدت مزید محسوس کی گئی، شہریوں کا کہنا تھا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر بھی بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے مشکلات پیدا کیے رکھیں، بالخصوص بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،شہری علاقوں کے مختلف حصوں میں بجلی کی بندش کے باعث پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی، جس سے گھریلو ضروریات کے لیے پانی کے حصول میں مشکلات پیش آئیں،
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments