فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں جشن آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی

فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں جشن  آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں جشن آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی اور ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ سمیت ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور دیگر سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے دوران کمشنر حافظ شوکت علی اور ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے قومی پرچم لہرایا اور جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا۔اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔جشن آزادی کی خوشی مریضوں تک پہنچاتے ہوئے کمشنر حافظ شوکت علی نے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی اور ان کی عیادت بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...