ضلع کچہری سے ڈی پی او چوک تک آگاہی ریلی کا انعقاد
ضلع کچہری سے ڈی پی او چوک تک آگاہی ریلی کا انعقاد نوجوان نسل کو قانون کے دائرے میں رہ کر زندگی گزارنی چاہیے ،پراسسٹنٹ ڈائریکٹر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس سرگودھا ڈویژن کے زیرِ اہتمام ضلع کچہری سے ڈی پی او چوک تک آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد قانون کی پاسداری اور شہریوں میں جشن آزادی کی قدر و اہمیت اجاگر کرنا تھا۔ریلی میں ڈپٹی ڈائریکٹر عدیل اشرف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عامر اسلم، پروبیشن آفیسر کاشف مظفر اعوان، اقرا زاور اور زہرہ سجاد سمیت پروبیشن اینڈ پیرول سروس سرگودھا ڈویژن کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا خاور جاوید چیمہ اور انچارج ڈیپارٹمنٹ آف کریمنالوجی، یونیورسٹی آف سرگودھا زین العابدین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔انٹرن شپ پر موجود طلبا اور وکلا کی کثیر تعداد نے بھی ریلی میں بھرپور شرکت کی۔اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عامر اسلم نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی پاسداری معاشرتی استحکام کی ضمانت ہے اور نوجوان نسل کو آزادی کی قدر کرتے ہوئے قانون کے دائرے میں رہ کر زندگی گزارنی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments