فاروقہ میں جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں، گلیاں اور گھر رنگ برنگی جھنڈیوں سے سج

فاروقہ میں جشن عید میلاد النبیؐ  کی تیاریاں، گلیاں اور گھر رنگ  برنگی جھنڈیوں سے سج

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا )فاروقہ اور گردونواح میں جشن عید میلاد النبیؐ مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

شہریوں نے گھروں اور گلیوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور چراغاں سے سجا دیا جبکہ مختلف مقامات پر محافل میلاد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ۔بچے ٹولیوں کی شکل میں گلیوں میں ‘‘سرکار کی آمد مرحبا’’ کے نعرے لگاتے پھرتے ہیں اور ان ٹولیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔ مختلف علاقوں میں گھروں سے بھی ‘‘سرکار کی آمد مرحبا’’ کے نعروں کی صدائیں بلند ہورہی ہیں، جبکہ مساجد میں محافل کے دوران سیرت طیبہؐ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...