طمیلاد کی محافل محبت، اخوت اور اتحاد کا پیغام ہیں: قاری محمد مشتاق
خوشاب (نمائندہ دنیا )ادارہ صوت القرآن کے بانی، صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری پروفیسر محمد مشتاق انور نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کے میلاد کی محافل ہماری روحانی زندگی کا سہارا اور ایمان کی پختگی کا ذریعہ ہیں۔
ان محافل کے ذریعے عشق رسولؐ، محبت، اخوت اور اتحاد کا پیغام عام ہوتا ہے ۔ادارہ صوت القرآن میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام محبت، اخوت اور امن پسندی کا دین ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں مسلمانوں کو آپس میں بھائی قرار دیا جبکہ رسول پاکؐ نے مومنوں کو باہمی محبت اور رحم میں ایک جسم کی مانند قرار دیا۔قاری محمد مشتاق انور نے کہا کہ بعض عناصر مذہب کے نام پر عوام میں تفریق پیدا کر رہے ہیں، ایسے عناصر کا اسلام اور قرآن کی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام کا واضح پیغام لوگوں کے دلوں کو جوڑنا ہے اور اسی میں انسانیت کی بقا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments