سالانہ سیرت النبی کانفرنس 27 اگست کو ریلوے اسٹیشن میانوالی میں منعقدہوگی

سالانہ سیرت النبی کانفرنس 27 اگست  کو ریلوے اسٹیشن میانوالی میں منعقدہوگی

میانوالی (نامہ نگار )سیرت النبی کمیٹی میانوالی کے زیر اہتمام سالانہ سیرت النبی کانفرنس 27 اگست 2026ء بروز جمعرات بعد از نماز عشاء پارکنگ ریلوے اسٹیشن میانوالی میں منعقد ہوگی۔

 جس کی تیاریاں جاری ہیں۔کانفرنس کی صدارت خواجہ خواجگان حضرت خواجہ نجیب احمد خانقاہ سراجیہ کریں گے جبکہ ایم پی اے علی حیدر نور خان نیازی خصوصی شرکت کریں گے ۔ حافظ محمد امین چوکیروی اور حافظ ذیشان وزیر ہدیہ نعت پیش کریں گے ، جبکہ شہنشاہ خطابت حضرت علامہ قاضی مطیع اللہ سعیدی خصوصی خطاب کریں گے ۔منتظمین کے مطابق کانفرنس کا مقصد سیرت طیبہ کے پیغام کو عام کرنا، نوجوان نسل کو اسوہ رسول ﷺ سے روشناس کرانا اور معاشرے میں محبت رسول ﷺ، دینی شعور اور اسلامی اقدار کو فروغ دینا ہے ۔ شہریوں، علماء کرام، دینی و مذہبی حلقوں اور عاشقان رسول ﷺ سے کانفرنس میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...