جعلی واشنگ پاؤڈر تیار کرنے کا انکشاف، 10 افراد کیخلاف

 جعلی واشنگ پاؤڈر تیار کرنے کا انکشاف، 10 افراد کیخلاف

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) فیکٹری ایریا کے علاقے سلیمان پورہ میں معروف برانڈ سے مبینہ مشابہ نام اور ڈیزائن کے تحت واشنگ پاؤڈر تیار، ذخیرہ اور فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

نجی سوپ فیکٹری کے نمائندے کی درخواست پر دو نامزد اور 8 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔درخواست کے مطابق عدنان احمد، شہزاد سلیم اور دیگر افراد مبینہ طور پر متعلقہ کمپنی کے نام سے مشابہ واشنگ پاؤڈر تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کررہے تھے ، جس سے اصل برانڈ کے ٹریڈ مارک، کاپی رائٹس، کاروباری ساکھ اور گڈوِل کو نقصان پہنچنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئی پی او پاکستان کی انفورسمنٹ ایجنسی کی جانب سے بھی معاملے پر مزید قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ پولیس نے درخواست مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...