ڈیری روڈ پر مبینہ غیر معیاری دودھ کی فروخت، شہریوں کو تشویش

ڈیری روڈ پر مبینہ غیر معیاری دودھ  کی فروخت، شہریوں کو تشویش

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈیری روڈ پر 160 سے 180 روپے فی کلو فروخت ہونے والے مبینہ غیر معیاری دودھ نے شہریوں میں تشویش پیدا کردی۔

شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ دودھ کی رنگت اور گاڑھا پن برقرار رکھنے کے لیے مبینہ طور پر مضرِ صحت کیمیکلز استعمال کیے جارہے ہیں۔شہریوں کے مطابق دودھ سے کریم نکالنے کے بعد باقی مائع بھی دودھ کے نام پر فروخت کیے جانے کی شکایات سامنے آرہی ہیں، جس سے دودھ کے معیار اور صحت بخش ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مبینہ غیر معیاری دودھ کے استعمال سے بچوں سمیت متعدد افراد کو پیٹ کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیری روڈ پر فروخت ہونے والے دودھ کے فوری نمونے حاصل کرکے مستند لیبارٹری سے ٹیسٹ کرائے جائیں تاکہ دودھ کے معیار کی حقیقت سامنے آسکے ۔انہوں نے کہا کہ اگر دودھ میں ملاوٹ یا مضرِ صحت اجزا کی موجودگی ثابت ہوجائے تو ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے اور شہریوں کو معیاری و خالص دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...