دفاعِ مکہ معاہدہ حرمین شریفین کے تحفظ اور خطے میں امن کی جانب اہم سنگِ میل :شیخ سعید اختر کوہلی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی سرگودھا کے ناظم مالیات و مذہبی و سیاسی امور شیخ سعید اختر کوہلی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ، سلامتی اور دفاعِ مکہ معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد اور خطے میں امن و استحکام کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کی توثیق ایک اہم اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں منعقدہ تاریخی ‘‘دفاعِ مکہ معاہدے ’’ کی توثیق حرمین شریفین کی سلامتی اور تقدس کے تحفظ کے ساتھ خطے میں پائیدار امن کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔شیخ سعید اختر کوہلی کے مطابق معاہدے کے تحت مقدس مقامات کے دفاع اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ سکیورٹی فریم ورک تشکیل دینے ، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے معلومات اور انٹیلی جنس کے تبادلے جبکہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments