ٹریفک اہلکار کو 800 رشوت کی مبینہ پیشکش، ملزم گرفتار

 ٹریفک اہلکار کو 800 رشوت کی مبینہ پیشکش، ملزم گرفتار

ٹریفک اہلکار کو 800 رشوت کی مبینہ پیشکش، ملزم گرفتارممنوعہ علاقے میں داخل ہونے پر ٹرک کا چالان کیا گیا جس پر رشوت کی پیشکش کی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ممنوعہ علاقے سے ٹرک گزارنے کے لیے ٹریفک اہلکار کو مبینہ طور پر 800 روپے رشوت کی پیشکش کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔استغاثہ کے مطابق ٹریفک کنٹرول ڈیوٹی پر تعینات اہلکار چوک پل نہر، لوئر جہلم روڈ، روندا 85 جھال پر موجود تھا کہ ایک شخص اس کے پاس آیا اور مبینہ طور پر بتایا کہ ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے پر ٹرک کا چالان کرکے اسے واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ ملزم نے مبینہ طور پر اہلکار سے کہا کہ ‘‘چائے پانی’’ لے کر ٹرک کو آگے جانے دیا جائے ۔پولیس کے مطابق ملزم نے گتے میں لپٹی رقم ٹریفک اہلکار کو دینے کی کوشش کی، جس میں 500 روپے کا ایک اور 100 روپے کے تین نوٹ شامل تھے ۔ مجموعی رقم 800 روپے تھی۔ اہلکار کے استفسار پر ملزم نے مبینہ طور پر بتایا کہ یہ رقم اس نے ٹرک سے وصول کی ہے تاکہ گاڑی کو ممنوعہ علاقے سے گزارا جاسکے ۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت محمد عمران ولد محمد سلطان خان، سکنہ دھریمہ چک 65 این بی کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے اسے حراست میں لے کر دفعہ 162 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...