جوہرآباد :قبرستان میں آوارہ مویشیوں کا ڈیرہ شہری سراپا احتجاج

جوہرآباد :قبرستان میں آوارہ مویشیوں کا ڈیرہ شہری سراپا احتجاج

جوہرآباد :قبرستان میں آوارہ مویشیوں کا ڈیرہ شہری سراپا احتجاجقبرستان انتظامیہ کی جانب سے مسئلے کے تدارک کیلئے مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے

خوشاب (نمائندہ دنیا)جوہرآباد کے مرکزی قبرستان نسیم کالونی میں آوارہ مویشیوں کی یلغار کے باعث قبور کی بے حرمتی کا سلسلہ بڑھ گیا۔ شہریوں کے مطابق قبرستان میں بھیڑیں، بکریاں، گدھے اور دیگر مویشی آزادانہ گھومتے رہتے ہیں، تاہم قبرستان انتظامیہ کی جانب سے مسئلے کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق قبرستان کے جنوبی حصے کی دیوار منہدم ہوکر گزرگاہ کی شکل اختیار کرچکی ہے ، جس کے باعث آوارہ مویشی آسانی سے قبرستان میں داخل ہوجاتے ہیں اور پورا قبرستان ان کی چراگاہ بنا ہوا ہے ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ منہدم دیوار فوری تعمیر کرائی جائے ، قبرستان میں مویشیوں کے داخلے کا راستہ بند کیا جائے اور متعلقہ افراد کو قبور کے تحفظ اور حرمت یقینی بنانے کا پابند کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...