صوبائی سطح پر اتھلیٹکس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیم کے اعزاز میں تقریب

 صوبائی سطح پر اتھلیٹکس میں پہلی پوزیشن  حاصل کرنیوالی ٹیم کے اعزاز میں تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ومین فاروق کالونی میں پرنسپل میڈم منتہا کی سربراہی میں صوبائی سطح پر اتھلیٹکس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم اور ان کی کوچ میڈم صباحت بلوچ کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

اے ڈی پی/بی ایس ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تیسرے سپورٹس ایونٹس میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ومین فاروق کالونی سرگودھا کی طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کیے ۔ رباب شکیل کو بہترین کارکردگی پر ایتھلیٹ آف دی ایئر2026 قرار دیا گیا۔100 میٹر دوڑ میں مریم شہزادی نے گولڈ میڈل، 800 میٹر میں رباب شکیل نے گولڈ میڈل جبکہ 100x400 میٹر ریلے ریس میں رباب شکیل، عریشہ ایمان، ثانیہ کوثر اور مریم شہزادی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 1500 میٹر میں رباب شکیل اور 400 میٹر میں مریم شہزادی نے سلور میڈل حاصل کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...