سابق شوہر پر خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کرکے 6 ماہ محبوس رکھنے کا الزام، مقدمہ درج

سابق شوہر پر خاتون کو مبینہ طور  پر اغوا کرکے 6 ماہ محبوس رکھنے  کا الزام، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) طلاق کے باوجود سابق شوہر پر خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کرکے 6 ماہ محبوس رکھنے کا الزام، مقدمہ درج کر لیا گیا، نواحی علاقے ٹھٹھی نور کی رہائشی عذرا پروین کے شوہر صابر علی نے تقریباً دو سال قبل اسے طلاق دے دی تھی۔

 تاہم کچھ عرصہ قبل ملزم مبینہ طور پر اسے سرگودھا سے زبردستی اپنے ساتھ ٹھٹھی نور لے آیا اور ڈیرے پر محبوس رکھا، جہاں خاتون کے مطابق اسے آئے روز تشدد کا نشانہ بنایا جاتا اور دھمکایا جاتا کہ ڈیرے سے باہر جانے یا پولیس کو اطلاع دینے کی صورت میں اس کی ٹانگ کاٹ دی جائے گی، تاہم خاتون موقع پا کر ڈیرے سے فرار ہوئی اور تھانہ پھلروان پہنچ گئی، خاتون کی درخواست پر صابر علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...