ظفر کالونی اور رحمان پور ہ انتظامیہ اور سیاستدانوں کی عدم توجہی کے باعث مسائل کی آماجگاہ بن چکے

ظفر کالونی اور رحمان پور ہ انتظامیہ  اور سیاستدانوں کی عدم توجہی کے  باعث مسائل کی آماجگاہ بن چکے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہزاروں خاندانی پر مشتمل رہا ئشی آبادی ظفر کالونی اور رحمان پور ہ انتظامیہ اور سیاستدانوں کی عدم توجہی کے باعث مسائل کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔

سیوریج سسٹم کی بندش کے باعث گٹروں کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہونے کے علاوہ گھروں میں داخل ہو رہا ہے ، جبکہ اس بناء پر آبادی کی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر رہ گئی ہیں، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ یہ سلسلہ ایک طویل عرصہ سے جاری ہے ،  اس ضمن میں انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔، علاقہ مکینوں کی درجنوں درخواستیں ردی کی ٹوکری کا شکار ہو کر رہ گئی ہیں، ان حالات میں مکین کہاں جائیں ارباب اختیار کو چاہیے کہ وہ اس طرف توجہ دیں اور مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...