بلدیاتی انتخابات ، درجنوں امیدوار سوشل میڈیا پر آگئے
سوشل میڈیا سے وابستہ صحافی بن کر پوسٹیں شیئر کرنے لئے مک مکا میں مصروف لیگی ایم پی اے گروپ کو عمران کچھیلا ،لیڈ کر رہے ہیں، ن لیگ پہلے متحد تھی
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوتے ہی درجنوں امیدوار سوشل میڈیا پر میدان میں آ گئے امیدواروں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کا بھی سیلاب آ گیا۔ تمام سوشل میڈیا سے وابستہ صحافی بن کر امیدواروں کی پوسٹیں شیئر کرنے لئے مک مکا میں مصروف ہیں جبکہ متعدد نے نئے موبائل فون کی بھی دیمانڈ کر دی ہے اسوقت مسلم لیگی حلقہ ایم پی اے تیمور خان گروپ ،اور مسلم لیگی راجپوت گروپ اپنے اپنے پینل کی تشکیل کے لئے سرگرم ہیں قبل ازیں ن لیگ متحد تھی جبکہ لیگی ایم پی اے گروپ کو عمران کچھیلا ،الطاف تبسم لیڈ کر رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ کے ضلعی نائب صدر رانا عبدالجبار ،مقامی صدرحاجی اقبال آصف بھی حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ کا علیدہ پینل تشکیل دینے میں مصروف ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار اقبال خان نے بھی تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ایم پی اے تیمور خان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی قیادت سے قریبی مراسم رکھتے ہیں کیاان کا ن لیگ سے اتحاد ہو جائے گا اسوقت انجمن تاجران کے صدر پیپل پارٹی کے ضلعی نائب صدر جبکہ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی کے تحسیل صدر ہیں یہ گروپ بھی پینل کی تشکیل میں سرگرم ہے جبکہ مسلم لیگ ن کاراجپوت گروپ ایم پی اے سے دوری پر ہے انتخابات ہوں یا نہ ہوں مسلم لیگ ن کی پوزیشن واضع ہو جائے گی اور درجنوں ورکر وں کو روزگار مل جائے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments