بچوں کے جھگڑے پر ماں اور دو بیٹوں کو مار کر ادھ موا کر دیا
بچوں کے جھگڑے پر ماں اور دو بیٹوں کو مار کر ادھ موا کر دیا ہمسائے نے 15 اور 12 سالہ دو بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بچوں کے جھگڑے پر ہمسائے کا ماں اور دو بیٹوں کو مار مار کر ادھ موا کر دیا،بتایا جاتا ہے کہ نواحی چک 90 جنوبی میں بچوں کی لڑائی کا تنازع اس وقت شدت اختیار کرگیا جب مبینہ طور پر ہمسائے نے 15 اور 12 سالہ دو بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بچوں کو بچانے کے لیے آنے والی ماں کو بھی مارپیٹ کر زخمی کردیا۔ ایف آئی آر کے مطابق فرزانہ بی بی گھر میں موجود تھی کہ اسے اپنے بچوں شہزاد علی اور اویس علی کے رونے کی آواز سنائی دی، باہر آکر دیکھا تو ہمسایہ عمران دونوں بچوں کو مبینہ طور پر مار رہا تھا، جس پر خاتون نے اسے روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ خاتون کے شور پر اہل محلہ موقع پر پہنچے اور مداخلت کرکے اسے ملزم سے چھڑایا۔ پولیس تھانہ کڑانہ نے عمران کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments