معصوم نو لود بچوں کا زندہ جل جانا کوئی معمولی واقعہ نہیں ،سمیرا ملک

معصوم نو لود بچوں کا زندہ جل جانا کوئی معمولی واقعہ نہیں ،سمیرا ملک

معصوم نو لود بچوں کا زندہ جل جانا کوئی معمولی واقعہ نہیں ،سمیرا ملک حکومت کی ذمہ داری ہے ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں

خوشاب(نمائندہ دُنیا)سابق وزیر مملکت محترمہ سمیرا ملک نے کہا ہے کہ وفاقی وزارت صحت کی زیر نگرانی چلنے والے باوقار ادارے پاکستان انسٹی نیوٹ آف میڈیکل سائینز میں معصوم نو لود بچوں کا زندہ جل جانا کوئی معمولی واقعہ نہیں اس المناک سانحہ کا درد پوری قوم محسوس کر رہی ہے ، حکومت کی ذمہ داری ہے ایسے المناک سانحات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران سابق وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ پمز ہسپتال کے شعبہ نرسری میں ہولناک آتشزدگی کے دوران ماؤں کی گودی اجڑنے کے ساتھ ساتھ اس اہم ادارے کا وقار بھی بری طر ح مجروح ہوا اس لئے ضروری ہے کہ حکومت اس ہولناک واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کرائے اور اس کے پس پردہ افراد کو بے نقاب کر کے ذمہ داران کیخلاف سخت ترین کاروائی عمل لائی جائے اور آئندہ ایسے روح فرسا سانحات کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے ۔ محترمہ سمیرا ملک نے ملک بھر سے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں فائر کنٹرول سسٹم کو موثر اور فعال بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...