گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا اجراء مریم نواز کا ایک انقلابی اقدام ،اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ
بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے کہا ہے کہ شہریوں کی زمین کی ملکیت کو محفوظ بنانے کے لیے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا اجراء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک انقلابی اقدام ہے۔
جس کے ذریعے شہریوں کو اپنی زیرِ قبضہ اراضی کی ملکیت کا قانونی طور پر تسلیم شدہ ثبوت حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ملکیتی حقوق میں شفافیت آئے گی اور مستقبل میں جائیداد سے متعلق قانونی تنازعات میں بھی کمی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی بھیرہ میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ سنٹر قائم کر دیا گیا ہے ، جہاں اے ڈی ایل آر امجد جسپال کی زیرِ نگرانی رانا عمر دراز اور دیگر عملہ شہریوں کو سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے بتایا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء کی سرکاری فیس 950 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ شہری سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے 13 ستمبر تک میونسپل کمیٹی بھیرہ میں قائم سنٹر پر اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments