ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کی کانسٹیبل کے گھر آمد، والد کی وفات پر اظہارِ تعزیت

ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی  کی کانسٹیبل کے گھر آمد، والد  کی وفات پر اظہارِ تعزیت

میانوالی (نامہ نگار)ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کی کانسٹیبل و کمپیوٹر آپریٹر مشتاق خان کے گھر آمد، والد کی وفات پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی۔

ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی مہر محمد ریاض ناز نے ایس پی انوسٹی گیشن آفس میں تعینات کنسٹیبل و کمپیوٹر آپریٹر مشتاق خان کے گھر جا کر ان کے والد محترم کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ایس پی انوسٹی گیشن نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی خصوصی دعا کی۔اس موقع پر ریڈر ایس پی انوسٹی گیشن سمیت دیگر دفتری سٹاف بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...