حکومت کی جانب سے عوام کی تلفیوں کا لامتناعی سلسلہ عروج پر ہے ، یعقوب طارق

حکومت کی جانب سے عوام کی  تلفیوں کا لامتناعی سلسلہ عروج پر  ہے ، یعقوب طارق

خوشاب(نمائندہ دُنیا)تحریک انصاف کسان ونگ ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ملک محمد یعقوب طارق نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام کی تلفیوں کا لامتناعی سلسلہ عروج پر ہے ۔

 غربت مہنگائی اور لاقانونیت کی چکی پسنے والی پوری پاکستان قوم غاصب حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے اگر حکمرانوں کے رویے میں تبدیلی نہ آئی تو پوری قوم ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے گی۔، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا قوم کو سہانے خواب دکھا کر ان کی بے بسی کا مذاق ا ڑانے والے ناہل حکمرانوں کو مزید اقتدار میں رہنے کی مہلت نہیں دی جا سکتی ، انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیت چوری کر کے ملک و قوم پر مسلط ہونے حکمران ٹولے نے تما م وسائل کا رخ مخالفین کو کرش کرنے اور اپنے غیر قانونی اقتدار کے تحفظ کی جانب موڑ رکھا ہے۔اور اپنی غیر آئینی حکومت کے تمام اخراجات عوام کی جیبیں خالی کر کے پورے کیئے جارہے ہیں، اس صورتحال میں کوئی بھی محب شہری حکومت پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ،

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...