چوری میں ملوث 3 ملزموں سے 51 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کی جانب سے سرگودھا شہریوں کی دادرسی کو یقینی بنانے اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے سرگودھا پولیس کی جانب سے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایچ او بھیرہ ریحان حفیظ نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے رہزنی، چوری، نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کے 29 مقدمات میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا جن کے قبضہ سے 51 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا جو کہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او بھیرہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور شہریوں کے جانی و مالی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اور عوامی داد رسی کے لیے سرگودھا پولیس اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتی رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments