ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں نصب حفاظتی آلات کا معائنہ کیا۔
ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام، طبی سہولیات کا جائزہ لیا،مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کی خیریت اور ان سے علا ج کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ تما م ایمر جنسی حفاظتی آلات کی با قاعدگی سے جا نچ پڑتال اور عملے کی ٹریننگ کے عمل کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکو متی ویژن کے مطابق ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو علا ج معالجہ کی تما م بنیادی سہولیات فراہم کی جا ئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments