پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کے تحفظ اور آئین کی بالادستی کے نظریاتی ورثہ پر کاربند ،مرزا نیاز بیگ

 پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کے تحفظ  اور آئین کی بالادستی کے نظریاتی  ورثہ پر کاربند ،مرزا نیاز بیگ

خوشاب(نمائندہ دُنیا) پیپلز پارٹی سرگودھا ڈویژن کے نائب صدر حاجی مرزا نیاز بیگ نے کہا ہے کہ آئین کی خالق پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کے تحفظ اور آئین کی بالادستی کے نظریاتی ورثہ پر کاربند ہے اور انشاء ﷲ اپنے اہداف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

 میڈٖیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پارٹی سے نظریاتی وبستگی رکھنے والے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں جو اپنے شہید قائدین ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بیظیر بھٹو کے ویژن کے تحت جمہوریت کی خاطر قربانی دینا اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں انشاء اﷲ کسی طالع آزما سیاستدان کی جمہوریت پر شب خون مارنے کی جرات نہیں ہو گی ۔ مرزا نیاز نیگ نے کہاتاریخ گواہ ہے کہ اس نظریاتی پلیٹ فارم سے کسی بھی دور میں آمریت اور پر تشدد سیاست کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...