منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ، کمشنر کی ہدایت

منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ، کمشنر کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی فزیکل و فنانشل پراگریس، معیارِ تعمیر، تخمینہ لاگت، فنڈز کے استعمال، کام کی رفتار اور تکمیل کی مقررہ مدت کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر حافظ شوکت علی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت پنجاب کی ترجیح ہے ۔ تمام محکمے باہمی رابطے کو مؤثر بناتے ہوئے ترقیاتی سکیموں کی مسلسل مانیٹرنگ کریں اور منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...