نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رہنا ہو گا، ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب سرگودھا ڈویژن کرنل (ر) جواد مسعود نے جامعہ عربیہ ضیاء العلوم کا دورہِ کر کے منشیات سے بچاؤ پر خصوصی خطاب کیا اور طلبہ کو اس کے معاشرہ میں منفی اثرات سے آگاہی دی۔
ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کرنل (ر) جواد مسعود نے اندرون شہر علامہ عطاء اللّٰہ بندیالوی اور مولانا ضیاء الحق بندیالوی سے ملاقات کرتے ہوئے طلبہ سے اپنے خطاب میں کرنل (ر) جواد مسعود نے نوجوان نسل کو اس ناپاک لت سے محفوظ رہنے ، تعلیم و کردار کو اپنا سرمایہ بنانے اور ملک و ملت کے روشن مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر طلباء اور اساتذہ میں منشیات جیسی لعنت سے ہماری قوم کو نجات دلانے کے مؤثر طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ اور معاشرہ میں منشیات کے منفی اثرات کے تدارک کے لئے مل کر جدوجہد کا عزم کیا گیا اور آخر میں ملک کو ملت اور منشیات سے پاک معاشرہ کے لئے دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments