چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر حاملہ خاتون پر تشدد
چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر حاملہ خاتون پر تشدد پیٹ پر لاتیں اور جسم پر ڈنڈوں مارے ، 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج
سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح میں چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر حاملہ خاتون پر تشدد پیٹ پر لاتیں اور جسم پر ڈنڈوں کے وار چھڑانے کے لیے آنے والی بہن پر بھی تشدد سلانوالی پولیس نے حاملہ خاتون کی بہن کی درخواست پر 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 125 جنوبی سلانوالی کی رہائشی مسماتہ سدرہ بی بی زوجہ شوکت نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ میں مذکورہ چک کے بھٹہ خشت پر مزدوری کرتی ہوں میری حقیقی بہن رانی بی بی سے جو کہ حاملہ ہے کچھ افراد چھیڑا چھاڑی کرتے تھے اور غلط باتیں کرتے تھے بہن نے انہیں منع کیا تو وہ برا منا گئے اور اسی رنجش پر 3 افراد مسمیان شان ولد ریاض محمد رمضان ولد اللہ دتہ اور اللہ دتہ ولد سوہنا نے ہم پر ہلہ بول کر مار پیٹ کی حاملہ بہن رانی بی بی کے پیٹ پر لاتوں سے وار کیے ۔جسم پر تشدد کیا میں چھڑانے کے لیے آئی تو مجھ پر بھی تشدد کیا مسماتہ سدرہ بی بی کی بیان پر تھانہ سلانوالی پولیس نے مذکورہ افراد کے خلاف زیر دفعہ 354- 34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments