بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈمپر چلانے پر دو ڈرائیورز کو گرفتار

بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈمپر چلانے پر دو ڈرائیورز کو گرفتار

بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈمپر چلانے پر دو ڈرائیورز کو گرفتار دونوں ڈرائیورز کے خلاف زیر دفعہ 279 کے تحت مقدمات درج کر لیے

سلانوالی(نمائندہ دنیا)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی کاروائی بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈمپر چلانے پر دو ڈرائیورز کو گرفتار کر کے ڈمپرز کو تھانہ سلانوالی میں بند کرا دیا پولیس نے دونوں ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کر لیے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی شاہین آباد سب انسپکٹر فہد علی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رئیس عباس خان نے دو علیحدہ علیحدہ کاروائیاں کرتے ہوئے دو ڈمپر ڈرائیورز محمد امان اللہ ولد اللہ دتہ سکنہ چک نمبر 259 جے بی تحصیل و ضلع جھنگ اور محمد شہزاد ولد محمد عارف سکنہ موضع پیر پنجہ ضلع چنیوٹ کو گرفتار کر کے دونوں ڈمپرز سمیت تھانہ سلانوالی پولیس کے حوالہ کر دیا اور دونوں ڈرائیورز کے خلاف زیر دفعہ 279 کے تحت مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...