بینظیر انکم پروگرام کی 6 ضعیف العمر خواتین مالی امداد سے محروم
بینظیر انکم پروگرام کی 6 ضعیف العمر خواتین مالی امداد سے محرومعمر کے ساتھ جسمانی خدوخال بدل گئے ، انگوٹھوں کے قدرتی نشانات منہدم
سلانوالی(نمائندہ دنیا)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی 6 ہزار سے زائد ضعیف العمر خواتین ہاتھوں کے انگوٹھوں کے قدرتی نشانات منہدم ہو جانے کے باعث گزشتہ 6 ماہ سے سہ ماہی مالی امداد سے محرومی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو گئیں ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ضلع سرگودھا کی 6 ہزار سے زائد ضعیف العمر خواتین جن کی بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ جسمانی خدوخال بدل گئے ہیں وہاں ان کی شناختی علامات جاننے کے لیے مختص طریقہ کار ہاتھوں کے انگوٹھوں کے قدرتی نشانات وقت کے ساتھ ساتھ مٹ چکے ہیں اور جب یہ بے سہارا ان پڑھ ضعیف خواتین مالی امداد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر جاتی ہیں تو انہیں انگوٹھوں کی تصدیق کے لیے نادرہ کے دفتر بھیج دیا جاتا ہے اور جب یہ خواتین نادرہ کے دفتر جاتی ہیں تو نادر آفس کے اہلکار بھی بے بسی کا اظہار کرتے ہیں ذرائع کے مطابق حکومت وقت نے ان خواتین کی شناختی علامات جانچنے کے لیے آئی ایپ یا فیس ایپ بنانے کا فیصلہ کیا تھا مگر فیصلہ ساز ادارے اس سلسلہ میں انتہائی سستی کاہلی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت وقت اور چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اس سنگین مسئلہ کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے۔ تاکہ انتہائی غریب بے سہارا ضعیف خواتین کی مالی امداد بحال ہو سکے اور ان کے گھروں کے ٹھنڈے چولہے گرم ہو سکیں اور یہ بے بس خواتین اپنی بقیہ زندگی پر سکون انداز میں گزار سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments