کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا سارے ووٹ میرے ہیں ،مختار احمد بھرتھ
کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا سارے ووٹ میرے ہیں ،مختار احمد بھرتھ کسی کو ہمارے ساتھ گلا ہے تو وہ ہمارے منہ پر آ کر کرتا ہے ہم سے ڈر کر نہیں
میانی) نامہ نگار )میانی سنمبلاوالہ کوئی شخص کوئی خاندان یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ سارے ووٹ میرے ہیں آج ہر شخص آزاد ہے ۔ جہاں مرضی ووٹ ڈالے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے سملانوالہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میرے والد ڈاکٹر اعجاز جب اس حلقے میں امیدوار بنے تو ان کی یہی کوشش اور جدوجہد تھی کہ ہر شخص اپنی مرضی سے ووٹ ڈالے ووٹ کا سودا کوئی چوہدری، خان یا ملک گھر بیٹھ کر نا کرے ۔ وہ اپنی پسند کے مطابق ووٹ ڈالے اگر کسی کو ہمارے ساتھ گلا ہے تو وہ ہمارے منہ پر آ کر کرتا ہے ہم سے ڈر کر نہیں ہر شخص آزاد ہے کوئی غلام نہیں ہے وہ جس کو مرضی ووٹ ڈالے ، صرف لاہور یا اسلام آباد بیٹھنا نہیں بلکہ عوام میں آ کر ان کی باتیں سننی ان کے کام کروانے اور قومی اور صوبائی اسمبلی میں ان کی آواز بلند کرنا بھی ہمارا فرض ہے ۔ ہمیں اس بات سے خوشی ہے کہ کوئی بھی برادری ازم، تفرقہ یا مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ اس بنیاد پر فیصلہ کرتی ہے کہ کون ووٹ کا حقدار ہے اور کون نہیں؟25 سال سے میں آپ عوام کی خدمت کرتے آ رہا ہوں اگر آج میں آپ کے درمیان کھڑا ہوں تو میں اپنے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ جو اختیار اللہ تعالی نے آپ کے ووٹوں کے ذریعے مجھے دیا اس سے اختیار کا میں نے غلط استعمال نہیں کیا نہ ہی میں نے حرام مال کمایا، کوئی شخص کوئی خاندان یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ سارے ووٹ میرے ہیں آج ہر شخص آزاد ہے ۔ جہاں مرضی ووٹ ڈالے ڈاکٹر اعجاز جب اس حلقے میں امیدوار بنے تو ان کی یہی کوشش اور جدوجہد تھی کہ ہر شخص اپنی مرضی سے ووٹ ڈالیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments